7ماہ میں تجارتی خسارہ 13فیصد ،درآمدات 8فیصد کم ہوئیں ،وفاقی ادارہ شماریات

7ماہ میں تجارتی خسارہ 13فیصد ،درآمدات 8فیصد کم ہوئیں ،وفاقی ادارہ شماریات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 7ماہ میں تجارتی خسارہ 13فیصد درآمدات 8فیصد کم جبکہ برآمدات میں 0.11فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے برآمدات و درآمدات اور تجارتی خسارے کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں تجارتی خسارہ 13فیصد کم ہوگیا ہے جولائی سے مارچ تک درآمدات 8کم، برآمدات میں اعشاریہ 11فی صد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق مارچ 2018کی نسبت مارچ 2019میں برآمدات میں 11.13فی صد کمی ہوئی ، جولائی تا مارچ تجارتی خسارہ 23ارب 75کروڑ 50لاکھ ڈالر جبکہ برآمدات کا حجم 17ارب 8کروڑ 30لاکھ ڈالر رہا ۔ فروری کے مقابلے میں مارچ 2019میں برآمدات میں 4.76فیصد اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات

مزید :

صفحہ اول -