سوئی ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل

سوئی ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی سے متعلق وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔جسٹس مزمل شبیر نے یہ عبوری حکم میاں مصباح الرحمن کی درخواست پر جاری کیا،جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سوئی ناردرن گیس ایک خود مختار ادارہ ہے اور وفاقی حکومت ڈائریکٹرزکو تبدیل نہیں کرسکتی ،درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ وفاقی حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کر دیا جو کہ ایک غیر آئینی اقدام ہے ، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کہ سوئی گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے ،عدالت نے سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

سوئی ناردرن

مزید : صفحہ آخر