لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کی تعیناتی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کی تعیناتی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کی تعیناتی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ چیف لیسکو کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت اور مجاہد چٹھہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔درخواست گزار کا مزید کہناہے کہ قانون کے مطابق لیسکو چیف کے عہدہ پر صرف الیکٹریکل انجینئر ہی تعینات ہو سکتا ہے ، مجاہد چٹھہ الیکٹریکل نہیں بلکہ مکینیکل میں بیچلر کی ڈگری رکھتے ہیں ، عدالت عالیہ کا سنگل بنچ رواں ہفتے مجاہد چٹھہ کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست پر سماعت کرے گا۔

مزید : صفحہ آخر