لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب کو ازخود نوٹسز پر کارروائی سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب کو ازخود نوٹسز پر کارروائی سے روک دیا

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب کو ازخود نوٹسز پر کارروائی سے روک دیاہے،مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے یہ عبوری حکم وفاقی ٹیکس محتسب کے ازخود نوٹس لینے کے اختیار کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت اورٹیکس محتسب کو نوٹس جاری کر تے ہوئے دیا۔یہ درخواست انکم ٹیکس کمشنر جبران مسعود کی طرف سے دائر کی گئی ہے ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب کو کسی بھی معاملے پر ازخود نوٹس لے کر کارروائی کا اختیار نہیں،وفاقی ٹیکس محتسب آرڈیننس کی دفعہ 9 سب سیکشن 2 کے تحت ٹیکس محتسب ازخود نوٹس نہیں لے سکتا، عدالت میں زیر سماعت کسی بھی معاملے پر وفاقی ٹیکس محتسب کارروائی نہیں کرسکتا ، درخواست گزار نے بطور انکم ٹیکس کمشنر معاملے پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا، جبکہ وفاقی محتسب نے درخواست گزار کیخلاف ازخود نوٹس لے کر کارروائی شروع کردی،جائے، کیس کی مزیدسماعت 25 اپریلی کو ہو گی۔

ٹیکس محتسب

مزید : صفحہ آخر