عمران خان کی نااہلی کیلئے متفرق درخواست کی فائل جسٹس شاہد وحید کو بجھوانے کیلئے واپس چیف جسٹس کو ارسال

عمران خان کی نااہلی کیلئے متفرق درخواست کی فائل جسٹس شاہد وحید کو بجھوانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر متفرق درخواست کی فائل واپس چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے سفارش کی ہے کہ یہ کیس سماعت کے لئے جسٹس شاہد وحید کو بھجوا یا جائے کیوں کہ وہ پہلے ہی اس نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کر رہے ہیں اور بنیادی درخواست بھی انہی کے زیر سماعت ہے۔ یہ درخواست لائیرزفاؤنڈیشن فار جسٹس کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے عمران خان نے اپنے اسلام آباد دھرنے کے دوران لوگوں کو سول نافرمانی کے لئے اکسایا تھا،وہ پارلیمنٹ کی رکنیت کے اہل نہیں ہیں۔جسٹس شاہد وحید اس کیس کی 18 اپریل کو سماعت کریں گے۔
فائل واپس

مزید :

صفحہ آخر -