پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست پر حکومت اور اوگرا کو نوٹس جاری
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست پر وفاقی حکومت اور اوگرا کو نوٹس جاری کر تے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کر دی ۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف تمام درخواستوں پر سماعت8 مئی کو ہوگی۔
حکم امتناعی