مشیر وزیر اعظم ارباب شہزاد حج تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

مشیر وزیر اعظم ارباب شہزاد حج تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مشیر وزیر اعظم پاکستان ارباب شہزاد سعودی عرب کے دورے پر سنجیدہ حلقوں نے عمرہ اور حج دوسری دفعہ کرنے والوں کے لیے دو ہزار ریال کی شرط ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،ارباب شہزاد سعودی عرب کے دورے پر حج2019ء کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ اعلیٰ سعودی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے ،یاد رہے کہ سعودی ولی عہد کے پاکستان کے دورے کے بعد عام تاثر پایا جا رہا ہے کہ عمرہ اور حج دوسری دفعہ کرنے والوں پر2ہزار ریال کی شرط ختم کر دی گئی ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے عملی طور پر دو ہزار ریال کی شرط نافذ ہے،سعودی ولی عہد نے صرف اقامہ والوں کے وزٹ ویزہ کی فیسوں میں کمی کی تھی ،حج2019ء میں سرکاری سکیم میں با لعموم اور پرائیویٹ سکیم میں با لخصوص ایسے سینکڑوں افراد ہیں جو دوسری دفعہ جا رہے ہیں ان کو دو ہزار ریال اضافی ادا کرنا پڑ رہے ہیں،سرکاری سکیم میں بھی حج بدل کرنے والے گروپ لیڈر کو دو ہزار ریال دینا لازمی قرار دیا گیا ہے ،پرائیویٹ سکیم 2ہزار ریال کی شرط سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے،ارباب شہزاد تحریک انصاف کی حکومت میں اہم ترین شخصیت سمجھے جاتے ہیں اس لیے ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ2ہزار ریال کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔

ارباب شہزاد

مزید : صفحہ آخر