مارگلہ راولپنڈی تا کراچی کینٹ گرین لائن ٹرین کا اعزازی سروس کیساتھ شیڈول جاری

مارگلہ راولپنڈی تا کراچی کینٹ گرین لائن ٹرین کا اعزازی سروس کیساتھ شیڈول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے مارگلہ راولپنڈی سے کراچی کینٹ کے درمیان چلنے والی گرین لائن ٹرین (5-Up/6-Dn) کا اعزازی سروس کیساتھ شیڈول جاری کر دیا جو 15اپریل 2019سے لاگو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق مارگلہ راولپنڈی سے کراچی کینٹ کا مکمل کرایہ ٹرین کی روانگی سے 48گھنٹے پہلے بکنگ پر 6650روپے اور 48گھنٹے کے اندر ریزرویشن پر 7000روپے ادا کرنا ہونگے جبکہ 48گھنٹے سے پہلے بچے کی ٹکٹ کیلئے 3650روپے اور 48گھنٹے سے کم وقت میں بکنگ پر 3850ادا کرنا ہونگے ۔ علاوہ ازیں لا ہو ر سے کراچی کینٹ کا کرایہ ٹرین کی روانگی سے 48گھنٹے پہلے 6200 اور 48گھنٹے کے اندر 6500 جبکہ بچے کا 3400 اور 48گھنٹے کے اندر 3550روپے ہو گا ۔ اگر کوئی مسافرراستے سے سفر کرنا چاہتا ہے تو اس سے مکمل کرایہ چارج کیا جائیگا اور اگر کوئی مسافر ٹرین کی روانگی سے 24گھنٹے کے اندر ٹکٹ لیتا ہے تو اس سے فیئر ٹیبل کے مطابق کرایہ وصول کیا جائے گا ۔ بچے کیلئے مکمل کرایے کا 75 فیصد کی بجا ئے 50 فیصد چارج کیاجائیگاجس میں اعزازی سروس چارجز شامل ہونگے۔ گرین لائن ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے پہلے بکنگ پر 5 فیصد رعایت کی سہولت لاگو ہوگی۔ ملٹری وچرز ، وارنٹس کے علاوہ دوسری کسی کنسیشن کی اجازت نہیں ہوگی اگر کوئی سٹاف یا آفیسر اس ٹرین کیساتھ انسپکشن کیلئے جانا چاہتا ہے تو اُسے ایڈیشنل جنرل منیجر سے پہلے اجازت لینا ہوگی۔ اس کے علاوہ اگر کوئی مسافر ٹرین کے اندر سے ٹکٹ بنوانا چاہتاہے تو اس سے 1350 روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔ ٹرین کا کرایہ لاہور سے راولپنڈی اور کراچی سے حیدرآباد کے درمیان 1350 روپے ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -