وزیراعظم3روزہ دورے پر 27اپریل کو چین روانہ ہوں گے

وزیراعظم3روزہ دورے پر 27اپریل کو چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان 27 اپریل کو تین روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے جہاں وہ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر دوسرے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت، چین کے صدر ، وزیر اعظم سمیت اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ فورم کی سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 27 اپریل کو تین روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر سمیت کابینہ کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دوسرے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔فورم میں دنیا بھر سے سو سے زائد ممالک کے سربرہان اور مندوبین شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم فورم کی سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔عمران خان دورہ چین کے دوران صدر ، وزیر اعظم سمیت اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں پاک چین راہ داری منصوبے پر بات چیت ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان کو دورے کی دعوت چینی صدر شی جن پنگ نے دی تھی۔

مزید : صفحہ آخر