پنجاب بھرسے 15ایمرجنسی کالز کو سینٹرلائیزڈ نظام کے ذریعے سنا جائیگا
لاہور (کر ائم رپورٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بڑا کارنامہ،پنجاب بھرسے آنے والی 15ایمرجنسی کالز کو سینٹرلائیزڈ نظام کے ذریعے سنا اور ان پر رسپانس کیا جائے گا۔ اس ضمن میں سیف سٹیز اتھارٹی نے پنجاب کے تمام 36اضلاع کیلئے مخصوص سینٹرلائیزڈکال سینٹر اور رسپانس میکنزم تیارکر لیا۔ ان خیالات کا اظہار چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے آج یہاں سیف سٹی اتھارٹی میں پکار15کی لانچنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر8787ہیلپ لائن کو بھی سینٹرلائیزڈ کر رہے ہیں۔