پاکستانی پولیس نے کئی ممالک میں امن کے لئے کام کیا ،کیپٹل سٹی پولیس چیف
لاہور (کر ائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس چیف لاہور بی اے ناصر نے کہا ہے کہ پاکستانی پولیس فورس نے کئی ممالک میں قیام امن کے لئے متحرک کردار ادا کیا ہے۔ یورپی ماڈل سے استفادہ کرکے عوام دوست پولسینگ کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ ہسپانوی سفارتخانے کے قونصلر فرانسسکن لوپز سے یہاں اپنے آفس میں ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سپین کو ایک دوسرے کے پولیس تجربات سے فائدہ اٹھانا چا ہئے۔ پنجاب پولیس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے خطے میں سب سے پہلے پولیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی ۔ملاقات میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہسپانوی قونصلر فرانسسکن لوپز نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سپین کی پولیس کو اشتراک کار میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لینا چا ہئے۔
، مہمانوں کو لاہور پولیس کی جانب سے یادگاری تحائف بھی دئے گئے۔