برطانوی شپ یارڈمیں بم کی اطلاع ہنگامی حالت کا نفاذ ملازمین محفوظ مقام پر منتقل

برطانوی شپ یارڈمیں بم کی اطلاع ہنگامی حالت کا نفاذ ملازمین محفوظ مقام پر ...

لندن(صباح نیوز)؂ برطانوی شپ یارڈمیں بم کی اطلاع پر شپ یارڈ کوخالی کرالیاگیا ، 1700ملازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔مقامی ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کے شمال میں قائم جدید ایٹمی آبدوزیں بنانے والی شپ یارڈ پر بم کی اطلاع کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ متعدد ایمبولینسز بھی پہنچ گئیں۔وزارت دفاع نے بم کی الرٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا لیکن حکام نے احتیاط کے طور پر ڈیون شائر ڈاک کمپلیکس خالی کراکے ملازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔بی اے ای کی سسٹم کے ترجمان کے مقام مطابق ملازمین اور علاقے میں مقیم لوگوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کردیا گیا۔

بم کی اطلاع

مزید : صفحہ آخر