اسلام آباد ہائیکورٹ کی2سالہ بچے کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ کی2سالہ بچے کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو سالہ بچے عبداللہ کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔بدھ کو جسٹس عامر فاروق نے نے بچے کی بازیابی کے لئے درخواست کی سماعت دوران ریمارکس دیئے کہ ملزمان کے موبائل نمبرٹریس کریں، نادرا سے ڈیٹا لیں کہ کتنی سمیں اْن کے نام پر ہیں؟عدالت کے استفسار پرایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم کو ڈھونڈ رہے ہیں۔درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ بچے کے والد کی وفات کے بعد سسر فیاض بچے کو لے کر لاپتا ہو گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بچے کو بازیاب کرائے۔
بچہ

مزید :

صفحہ آخر -