بیمار پولیس اہلکاروں کا علاج کرائیں گے ،وزیر صحت

بیمار پولیس اہلکاروں کا علاج کرائیں گے ،وزیر صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلام آباد (این این آئی) وزیرمملکت داخلہ شہر یار آفریدی نے کہاہے کہ بیس ممالک کے سفیر میرے ساتھ کوہاٹ جارہے ہیں ، پاکستان محفوظ ملک ہے ، قوم سے کیا گیا وعدہ وزیر اعظم نے پورا کر دیا ہے ۔ بدھ کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں جوانوں کی ٹی بی سکریننگ اور ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کے حوالے سے تقریب میں وزیر صحت عامر محمود کیانی ، وزیرمملکت شہر یارآفریدی اور آئی جی عامر ذولفقار نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہاکہ قوم سے جو وعدہ کیا تھا وزیر اعظم نے وہ پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحت کے حوالے سے اقدام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے جہاں بھی خطاب کیا تو پیغام دیا کہ پاکستانی کو عزت دیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس سے وعدہ تھا کہ پولیس کو صحت کی سہولیات دیں گے پورا کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ 20 ممالک کے سفیر کوہاٹ جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا کو پیغام ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی پولیس اہلکار کو بیماری کی نشاندہی ہوئی تو اس کا مکمل علاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکاروں کو بھی ہیلتھ کارڈ دینے کے لیے پراسس شروع کر دیا گیا ہے۔انہونے کہاکہ ہیلتھ کارڈ کی منظوری جلد لے لی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -