پنجاب پولیس کے 100 سے زائد بلڈنگ انچارجز کی تربیتی ورکشاپ منعقد
لاہور (کر ائم رپورٹر )آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے صوبے بھر میں پنجاب پولیس کے تمام ترقیاتی پراجیکٹس کو ڈیجیٹائز کرنے کے احکامات دیے تھے۔اسی سلسلے میں گزشتہ روز سینٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئراینڈ فنانس سردار علی خان کی سربراہی میں صوبہ بھر سے آئے پنجاب پولیس کے 100 سے زائد بلڈنگ انچارجز کی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ حسن اقبال، پراجیکٹ ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ سید وقاص جاویدسمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔