قومی نصاب کمیشن کے تحت ملک بھر میں مشترکہ نصاب لائینگے، شفقت محمود

قومی نصاب کمیشن کے تحت ملک بھر میں مشترکہ نصاب لائینگے، شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ میڈیا پر خبریں بھی چلتی ہیں پھر بھی کہتے ہیں کہ آزادی نہیں ،قومی نصاب کمیشن کے تحت ملک بھر کے طلباء و طالبات کیلئے مشترکہ نصاب لائیں گے۔ بدھ کوانسانی حقوق سے متعلق تقریب سے انہوں نے کہاکہ ہر بندہ اپنی آزادی کا بھر پور استعمال کر رہا لیکن پھر بھی کہتے ہیں کہ آزادی نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شدت پسندی ہر قسم ہوتی ہے صرف مذہبی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا پر خبریں بھی چلتی ہیں پھر بھی کہتے ہیں کہ آزادی نہیں ۔
شفقت محمود

مزید :

صفحہ آخر -