چوروں نے 2 سرکاری سکولوں کو پنکھوں و دیگر سامان سے محروم کر دیا

چوروں نے 2 سرکاری سکولوں کو پنکھوں و دیگر سامان سے محروم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مریدکے(نامہ نگار) تھانہ صدر کے علاقہ میں چوروں نے دو سرکاری سکولوں کو پنکھوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ سینکڑوں طلبہ پنکھوں اور پانی کے بغیر گرمی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور۔ پولیس نے درخواست وصول کرکے کارروائی پوری کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ نامعلوم چوروں نے تالے کاٹ کرگورنمنٹ ایلیمنٹری سکول شیخوپورہ بیداد کے کلاس رومز میں لگے آٹھ عدد پنکھے، ای سی روم کی ایل سی ڈی، لیپ ٹاپ، پانی کی فراہمی کے لیے لگایا جانے والا گولڈن واٹر پمپ، الیکٹرک سٹیبلائزر اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا اور فرار ہو گئے۔ چوری کی دوسری واردات نواحی علاقہ ڈیرہ جامکے بھٹیاں کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں ہوئی جہاں چور تالے توڑ کر چھ عدد پنکھے چوری کرکے فرار ہو گئے۔ پنکھوں کی چوری کے باعث طلبہ گرمی میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ تھانہ صدر مریدکے پولیس نے ہیڈ ماسٹر رشید احمد اور رفاقت علی درخواستیں وصول کرکے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول شیخوپورہ بیداد کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -