آئین پاکستان مرتب کرنیوالی ہستیاں قابل تحسین ،صادق سنجرانی

آئین پاکستان مرتب کرنیوالی ہستیاں قابل تحسین ،صادق سنجرانی

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوم دستور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اْن عظیم ہستیوں کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے آئین پاکستان کا مسودہ تیارکیا، چیئرمین سینیٹ نے کہا یوم دستور ایک اہم دن ہے اور گزشتہ چند برسوں سے باقاعدہ طور پر منایا جا رہا ہے جسکی روایت سینیٹ آف پاکستان نے ڈالی ۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں 10اپریل کو یوم دستور منایا جا تا ہے اس آئین نے وفاق پاکستان کو مضبوط اور ایوان بالا کے قیام سے تمام وفاقی اکائیوں میں اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔ایوان بالا 1973ء کے آئین کے تحت وجود میں آیا، جس میں تمام صوبائی اکائیوں کو یکساں نمائندگی حاصل اور تمام معا ملا ت پر ایوان بالا صوبوں کو ساتھ لیکر چلتا ہے۔ آئین کا مسودہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ رائے سے پاس کیا گیا اور عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس آئین کے مطابق جمہوری عمل سے دونوں ایوانوں میں اقتدار ایک سیاسی حکومت سے عوام کی منتخب کر د ہ سیاسی حکومت کو منتقل ہوا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے پاکستان آئین و جمہوری اصولوں پر عملدرآمد کیلئے پْر عزم ہے ۔

مزید : صفحہ آخر