کاہنہ ،محلے دار نے سر میں اینٹ مار کر 23 سالہ دکاندار کو قتل کر دیا

کاہنہ ،محلے دار نے سر میں اینٹ مار کر 23 سالہ دکاندار کو قتل کر دیا

لاہور( کر ائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر محلے دار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 23 سالہ دکاندار کو قتل کر دیا ۔ طلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے آزاد ٹاؤن کے رہائشی 23 سالہ فیاض نے اپنے علاقے میں پرچون کی دکان بنا رکھی تھی۔ دو روز قبل اس کا محلہ دار اسد اور بلال وغیرہ سے کسی بات سے جھگڑا ہوگیا ۔ طیش میں آکر اسد اور اس کے ساتھیوں نے فیاض کو تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان نے فیاض کے سر میں اینٹ دے ماری، اسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ دو روز زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ دم توڑ گیا۔پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

مزید : علاقائی