ایگزیکٹو بلڈرز کے بند اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست، سماعت آج تک ملتوی

ایگزیکٹو بلڈرز کے بند اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست، سماعت آج تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے خواجہ سعدرفیق اور ان کے بھائی ایم پی اے سلمان رفیق کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل کرنے کے کیس میں ایگزیکٹو بلڈرز کی جانب سے اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست پر سماعت آج 11اپریل تک ملتوی کردی،احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کیس بغیر کارروائی کے ملتوی کیاگیاہے،اس کیس میں نیب حکام عدالتی حکم پر پہلے ہی جواب داخل کرا چکے ہیں ،جس میں نیب حکام کی طرف سے تین بینک اکاؤنٹس قانون کے مطابق کھولنے کی اجازت دینے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -