لاہور سے لندن جانیوالی پرواز میں دل کا دورہ پڑنے سے مسافر جاں بحق

لاہور سے لندن جانیوالی پرواز میں دل کا دورہ پڑنے سے مسافر جاں بحق

لاہور(صباح نیوز) پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پرواز میں دل کا دورہ پڑنے سے مسافر جاں بحق ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 میں دوران پرواز 73 سالہ مسافر عبدالرحیم دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ ازبکستان کی فضائی حدود سے گزر رہا تھا جب مسافر کو دل کو دورہ پڑا، جہاز میں موجود مسافر ڈاکٹر نے جب عبدالرحیم کو چیک کیا تو ان کا انتقال ہوچکا تھا، لندن پہنچنے پر عبدالرحیم کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ مسافر برطانوی شہریت کا حامل تھا، پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مسافر جاں بحق

مزید : صفحہ آخر