بیوی کے قتل میں ملوث مجرم کو عمر قیدکی سزا،5لاکھ روپے جرمانہ کاحکم

بیوی کے قتل میں ملوث مجرم کو عمر قیدکی سزا،5لاکھ روپے جرمانہ کاحکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن نے بیوی کے قتل میں ملوث شوہر جمعہ خان کو عمر قید اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکاحکم جاری کردیاہے ۔مذکورہ مجرم کے خلاف 2013ء میں تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے بیوی یاسمین کو قتل کرنے پرقتل کامقدمہ درج کررکھاتھا، ایف آئی آر کے مطابق جمعہ خان نے معمولی تنازع پر اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا،عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرم جمعہ خان کو مذکورہ بالا سزاکا حکم جاری کردیاہے ۔

مزید : علاقائی