ہنجروال،35 سالہ شخص سڑک عبور کرتیکار کی ٹکر سے جاں بحق

ہنجروال،35 سالہ شخص سڑک عبور کرتیکار کی ٹکر سے جاں بحق

لاہور (کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقہ میں تیز رفتا رکار کی ٹکر سے سڑک عبور کرتے ہوئے 35سالہ شخص جاں بحق ،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردی۔ بتایا گیا ہے کہ ہنجروال کے علاقے کا رہائشی 35سالہ آصف نامی شخص سڑک عبور کررہا تھا اچانک تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔اس واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردی۔

مزید : علاقائی