بلوچستان کو سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں میں زیادہ حصہ دینگے، خسرو بختیار

بلوچستان کو سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں میں زیادہ حصہ دینگے، خسرو بختیار

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے لئے زیادہ سے زیادہ حصہ دیں گے۔بدھ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے چیئر مین سردار اختر مینگل اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے ملاقات کی ، ملاقا ت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے پر عزم ہے، حکومت بلوچستان کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لئے پرعزم ہے۔حکومت علاقائی مساوی ترقی کی کے لئے اقدامات برابری کر رہی ہے جس کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترجیح دی جا ئے گی۔ مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی ،بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے لئے زیادہ سے زیادہ حصہ دیں گے ، وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے حالیہ دورے میں 65 ارب روپے کی لاگت کا مغربی روٹ کے ژوب کچلاک سیکشن ، 17 ارب روپے کی لاگت کا مکران ساحل کے لئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے ، 23 ارب روپے کی لاگت کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ ، ہسپتال اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی بنیاد رکھی۔

خسرو بختیار

مزید : صفحہ آخر