نوازشر یف کو طبی بنیادوں پر ضمانت کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ‘اعتزاز
لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شر یف خاندان کو ہمیشہ ’’ریلیف ‘‘ملتا ہے نوازشر یف کو طبی بنیادوں پر جیسے ضمانت ملی ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ‘مولانا فضل الر حمن کی نوازشر یف سے ملاقات میں (ن) لیگ کو فائدہ نہیں نقصان ہوگا ‘نوازشر یف نے عدالت سے ضمانت علاج کیلئے لی سیاسی ملاقاتوں کیلئے نہیں ‘نوازشر یف نے ماضی میں عدالتوں میں حملے کروائے پوری قوم جانتی ہے ’میر اپیپلزپارٹی سے کوئی اختلاف نہیں مگر میں اپنا موقف ضرور رکھتاہوں ‘حکومت اگر چاہے گی بھی تو وہ18 ویں تر امیم کو ختم نہیں کر سکتی ‘چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ قانون کے مطابق فیصلے کر رہے ہیں ‘(ن) لیگ ابھی تک حکومت کے خلاف تحر یک چلانے کے موڈ میں نہیں‘حکمرانوں کی نہ تجر بہ کاری کی وجہ سے ملک کو مہنگائی اور بے روگاری جیسے مسائل ہیں ‘ کر تارپورراہدری کا منصوبہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ ماضی میں عدالتوں کے ججوں کو فون کر کے کیسے اپنی مر ضی کے فیصلے لیتے رہے ہیں عدالتوں پر بھی شر یف خاندان حملہ کر تا ہے مگر ان کو آج تک کسی نے نہیں پوچھا۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پہلے جو عدالتوں میں ہوتا رہا ہے وہ اب چیف جسٹس آف پاکستان خواجہ آصف سعید کھوسہ کی موجودگی میں نہیں ہوگا اور یقینی طور پر فیصلے آئین وقانون کے مطابق ہی ہوں گے اور نوازشریف سے مولانا فضل الر حمن کی ملاقات نے بھی انکی ضمانت کے معاملے کو متاثر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے بھی ابھی بچنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ مجھے حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحر یک چلانے کے موڈ میں نہیں بلاول بھٹو نے ایک کامیاب کراچی سے لاڑکانہ تک ٹر ین مارچ کی ہے وہ پنجاب اور کے پی کے میں بھی ٹر ین مارچ چلاسکتے ہیں مگر فیصلہ وقت آنے پر مشاورت کے ساتھ کیا جائیگا۔
اعتزاز