اٹھارہویں ترمیم کے باوجود ہم نے مری ہوئی معیشت بحال کی، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق و زیر احسن اقبال نے کہاہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے باوجود ہم نے مری ہوئی معیشت بحال اور سر بولتی دہشت گردی ختم کر دی،ہمارے ملک میں انتہائی خطرناک معاشی بحران چل رہا ہے، آج سے 20 سال پہلے ہم بھارت سے کئی چیزوں میں آگے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج سے 20 سال پہلے ہم بھارت سے کئی چیزوں میں آگے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں انتہائی خطرناک معاشی بحران چل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اور بنگلہ دیش جیسے ملک ہم سے آگے نکل چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی ہے تاہم کیا کسی نے سوچا ہے کہ یہ دو ملک ہم سے آگے کیوں بڑ رہے ہیں ۔ احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان میں پالیسیوں کو تسلسل سے نہیں دیا جاتا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں وفاقی اکائیوں کو دیکھا جائے تو ون یونٹ کا ہونا انتہائی مشکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے باوجود ہم نے مری ہوئی معیشت بحال اور سر بولتی دہشت گردی ختم کر دی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے مسائل حل کرنے کیلئے اٹھارہویں ترمیم کو سامنے لانے کی باتیں کرنے والے بے وقوفی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ کی اکانومی مضبوط تو سب کچھ کر سکتے ہو۔