بی آر ٹی منصوبہ ،پیپلز پارٹی کاپرویز خٹک کیخلاف نیب جانے کا اعلان

بی آر ٹی منصوبہ ،پیپلز پارٹی کاپرویز خٹک کیخلاف نیب جانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی نے بی آر ٹی پشاور منصوبے پر سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کے خلاف نیب میں جانے کا اعلان کر دیا جبکہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے ریفرنس دائر کرنے کیلئے (آج) نیب کو درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں پرویز خٹک اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی درخواست تیار کر لی گئی ہے ،صدر پی پی خیبرپختونخوا ہمایوں خان اور جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی نیب کو درخواست دیں گے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ عوام کیلئے عذاب اور صوبے کے خزانے پر بوجھ بن چکا ہے، اتنا بڑا منصوبہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے شروع کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا،بی آر ٹی کے منصوبے میں کمیشن اور کک بیکس کے بھی الزامات سامنے آئے ہیں، درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ بی آر ٹی کا ٹھیکہ اقربا پروری کے تحت تمام قوانین کو بالاطاق رکھتے ہوئے دیا گیا،پرویز خٹک نے بی آر ٹی دیگر میٹرو منصوبوں سے کم قیمت پر بنانے کا اعلان کیا تھا،چھ ماہ میں مکمل ہونے والا منصوبہ ڈیڑھ برس گذرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا، وقت کے ساتھ ساتھ منصوبے کی لاگت اربوں روپے بڑھ چکی ہے، نیب قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے پر ریفرنس دائر کرکے ملزموں کو گرفتار کرے،جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم (آج) گیارہ بجے نیب ہیڈکوارٹر جاکر ریفرنس کے اندراج کی درخواست دیں گے، تمام حقائق سامنے پڑے ہیں، منصوبہ خود کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے، نیب کی اس منصوبے میں کرپشن پر خاموشی معنی خیز ہے، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت مخالفوں کے خلاف تو الزامات کی بنیاد پر کارروائی ہوتی ہے،یہاں تو ثبوت سامنے پڑے ہیں، ہم(آج) نیب کو درخواست دے کر صوبے کے عوام کی نمائندگی کا فرض ادا کریں گے، اگر نیب نے کارروائی نہ کی تو پھر دیگر فورمز پر بھی معاملہ اٹھائیں گے۔
پرویز خٹک

مزید :

صفحہ آخر -