آبی ذخائر

آبی ذخائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 35600کیوسک اور اخرج 15000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد37700 کیوسک اور اخراج37700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد52600کیوسک اور اخراج 22000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 30500 کیوسک اور اخراج 16000 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1405.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.194 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1123.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.881 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.110 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

کامرس -