پاکستان سٹاک مارکیٹ، اتار چڑھاؤ کے بعد مندا ،انڈیکس 6نفسیاتی حدیں گر گیا
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 37100، 37000، 36900،36800، 36700 اور 36600 کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے98ارب 66کروڑروپے سے زائدڈوب گئے جبکہ 10روز کے دران سرمایہ کاری مالیت6کھرب روپے کم ہوگئی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت12.03فیصدکم جبکہ81.84فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،ٹیلی کام،توانائی،سیمنٹ اور بینکنگ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس37169پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاکیاگیاتاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100 انڈیکس 36464 پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھاگیاتاہم آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، جس کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 36500کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 550.65پوائنٹس کمی سے36579.32پوائنٹس پر بندہوا۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثر انداز ہورہی ہے اور سرمایہ کار سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لے رہے۔
، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔
بدھ کومجموعی طور پر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے43کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،284کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں98ارب66کروڑ44لاکھ77ہزار84روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر75کھرب15ارب88کروڑ36لاکھ64ہزار593روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر14کروڑ11لاکھ77ہزار960شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت1کروڑ93لاکھ6ہزار690شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت279.33روپے اضافے سے7768.00روپے اوراٹلس ہنڈاکے حصص کی قیمت15.00روپے اضافے سے375.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی آئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت28.01روپے کمی سے1894.99روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت25.97روپے کمی سے897.02روپے ہوگئی ۔بدھ کویونٹی فوڈزکی سرگرمیاں2کروڑ55لاکھ15ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت41پیسے کمی سے2.25روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ79لاکھ86ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت6پیسے کمی سے1.04روپے ہوگئی ۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس317.76پوائنٹس کمی سے17259.86پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1273.91پوائنٹس کمی سے59390.95پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس307.15پوائنٹس کمی سے26929.89پوائنٹس پربندہوا ۔