پانی کے بحران پر ایک روزہ میڈیا تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور(پ ر)لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز لمز کے سینئر برائے واٹر انفارمیٹکس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈبلیو آئی ٹی) نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور نیسلے پاکستان کے اشتراک سے پاکستان میں پانی کے بحران کے موضوع پر ایک روزہ میڈیا آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یہ ورکشاپ سنٹر فار واٹر انفارمیٹکس ٹیکنالوجی لمز میں ہوئی جس کا مقصد پاکستان میں پانی کے بحران کی موجودہ صورتحال کے بارے میں منتخب صحافیوں میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ورکشاپ کا آغاز پنجاب کے صوبائی وزیر برائے آبپاشی محمد محسن خان لغاری کے کلیدی خطاب سے ہوا جو پانی کی زیر زمین سطح میں تیزی کے ساتھ کمی اور زراعت کے شعبہ کے لیے پانی کی قلت کی صورتحال پر مرکوز تھا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملک کے آبی وسائل کا 90 فیصد سے زیادہ استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کا محکمہ آبپاشی ایک جامع واٹر ایکٹ کی تیاری پر کام کر رہا ہے جو آئندہ دو سے تین ماہ کے دوران منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حماد نقی خان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نیکہا کہ یہاں فی کس 1000 کیوبک میٹر سے بھی کم زمینی پانی دستیاب ہے۔