عدالت کے ملزموں سے 31سوالات بیان، 19اپریل کو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ

عدالت کے ملزموں سے 31سوالات بیان، 19اپریل کو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان سے 31سوا لا ت پوچھ لئے ۔بدھ کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ملزمان کا دفعہ 342 کے تحت بیان ریکارڈ کر نے کیلئے تیار کردہ سوال نامہ تیارملزموں کے وکلاء کے حوالے کرتے ہوئے ملزمان کا 19 اپریل کو بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،سوال نامہ میں انسداد د ہشتگردی عدالت نے ملزمان سے 31 سوالات پوچھے ہیں ،اس سوال نامے میں کیا آپ اپنے حق میں دفاع پیش کرنا چاہتے ہیں،آپ کیخلاف استغاثہ کے گواہوں نے بیانات کیوں ریکارڈ کرائے؟ ۔ آپ کیخلا ف یہ مقدمہ کیوں قائم کیا گیا؟کے سوالات بھی شامل ہیں، سوال نامہ ملزمان کے وکلاء کو فراہم کر دیا گیا ۔بعدازاں سماعت 19اپریل تک ملتوی کر دی گئی
31سوالات