دینی مدارس معاشرہ کی اصلاح میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے‘ مولانا عطاء الحق

دینی مدارس معاشرہ کی اصلاح میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے‘ مولانا عطاء الحق

صوابی( بیورورپورٹ) جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ پاکستان میں دینی مدارس عوامی تعاون سے معاشرے کی اصلاح میں بہترین کارکر دگی کامظاہرہ کرر ہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم فضل آباد ( چکنودہ) کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مدارس اور علماء کے ساتھ بد دیانتی کا مظاہرہ کر رہی ہے لہٰذا حکومت عملی کارکر دگی کا مظاہرہ کر کے مدارس و مساجد کے لئے بجلی مفت کرائیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا دینی مدارس کی سرکاری رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس ایک رکاؤٹ ہے اور یہ اس کے خلاف ایک عالمی سازش ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں مدارس ہی امن کے گہوارے اور اسلام کے قلعے ہیں تقریب سے ضلعی رہنماؤں اور دیگر علماء کرام مولانا فیض الا مین حقانی، مولانا شفیع اللہ، مولانا محمد نعیم حقانی اور مولانا محمد ہارون حنفی نے بھی خطاب کیا #

مزید : پشاورصفحہ آخر