عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے: فضل حکیم خان
پشاور (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے کہا ہے کے عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائے گی اقتدار اللہ اور عوام کی امانت ہے جس میں کبھی خیانت نہیں کریں گے محکمہ ایریگیشن کے تمام افسران ترقیاتی فنڈز ایمانداری سے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں وہ سیدو شریف میں حلقہ پی کے5 میں محکمہ ایریگیشن کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اس موقع پر محکمہ ایریگیشن کے ایکسین وسیم ملک، ایس ڈی او بختیار خان کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے فضل حکیم خان نے افسران کو یہ ہدایت دی کہ ترقیاتی کاموں اور عوام کی شکایتوں کی بابت کسی بھی طرح کی ٹال مٹول نہ قابل معافی ہوگی انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور شفافیت کے ساتھ ساتھ عوام کی شکایتوں کا ازالہ بھی بیحد ضروری ہے اگر ہمارے ہوتے ہوئے بھی دور دراز سے آنے والے عوام کی شکایتوں کو نہیں سنا اور دیکھا گیا تو یہ افسوس کا مقا م ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سوات میں جاری تعمیراتی کام کو عوام کی خواہشات کے مطابق مکمل کریں انہوں نے کہا کہ مینگورہ خوڑ اور دیگر برساتی نالوں کی صفائی کی نگرانی ضروری ہے تاکہ بارشوں کی وجہ سے سیلابی پانی سے مقامی آبادی کو نقصان نہ ہو۔
Back to