سالانہ 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کیلئے قبائل سے مشاورتی جرگوں کا سلسلہ جاری

سالانہ 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کیلئے قبائل سے مشاورتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)حکومت کی طرف سے قبائلی اضلاع میں 10 سال کیلئے سالانہ 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کیلئے قبائل سے مشاورتی جرگوں کا سلسلہ جاری ہے خیبر پختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں حکومت کیطرف سے 10 سال کے لئے مختص سالانہ 100 ارب روپے کی کثیر رقم کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کیلئے قبائلی اضلاع میں عوام سے مشوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جرگہ ھال پارا چنار اور صدہ میں ضلع کرم کے قبائل کے ساتھ جرگہ میں قبائلی عمائیدین نے ضلع کرم کے مسائل سے وزیر اعلی کے مشیر کو آگاہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد سمیت ضلعی آفسران بھی موجود تھے جس میں علاقے میں صحت، تعلیم، پینے کے پانی اور سڑکوں کی تعمیر اہم مسائل ہیں وزیر اعلیٰ کے مشیر حمایت اللہ اور صوبائی وزیر معدنیات امجد علی خان نے قبائل کو یقین دلایا کہ وہ انکی تجاویز کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے