ٹاؤن کونسل ون اجلاس‘ اراکین کا ڈبلیو ایس ایس پی کو گرانٹ دینے سے انکار

ٹاؤن کونسل ون اجلاس‘ اراکین کا ڈبلیو ایس ایس پی کو گرانٹ دینے سے انکار

پشاور(سٹی رپورٹر)ٹاؤن کونسل ون کے اجلاس میں اراکین نے واٹراینڈسینی ٹیشن سروسزپشاور(ڈبلیوایس ایس پی)کوآپریشنل گرانٹ دینے سے انکارکردیاجبکہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن وٹیکنالوجی کامران بنگش کی ڈبلیوایس ایس پی کوگرانٹ دینے کی درخواست بھی کام نہ آئی تحریک انصاف کے عرفان سلیم نے ڈبلیوایس ایس پی کوآپریشنل گرانٹ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ڈبلیوایس ایس پی ٹاؤن ون انتظامیہ سے پی ایف سی فنڈسے آپریشنل گرانٹ مانگ رہی ہے لہذٰاقانون کے مطابق صوبائی حکومت سے ملنے والے پی ایف سی فنڈصرف ترقیاتی کاموں پرخرچ کےئے جاتے ہیں چنانچہ اگرڈبلیوایس ایس پی کوٹاؤن ون سے فنڈدرکارہے توکمپنی پہلے اہلکاروں کاٹرانسفرپوسٹنگ کااختیارٹاؤن ون کے سپردکرے جس پرکنونےئرنے کہاکہ آئندہ اجلاس میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹیوکوبلایاجائے تاکہ وہ اس معاملے پروضاحت دیں کونسل نے آسیہ پارک میں شادی ہال کاٹھیکہ ،شالیمارگارڈن انٹری فیس ٹکٹ کاٹھیکہ،کوہاٹی چوک میں ٹاؤن ون کی دوکنال کی اراضی پرکمرشل پلازہ تعمیرکرنے ،جنریٹرٹیکس ،موٹربارگین ،کراکری ،کیٹرنگ،شادی ہال ،پرائیویٹ ہسپتال ،کلینک اورٹریڈلائسنس فیس خطرناک اشیاء سمیت ان تمام ٹھیکہ جات کوایک ٹھیکے میں ضم کرنے ،ٹاؤن ون کی حدودکی یونین کونسلوں کے ترقیاتی فنڈسے بچنے والے سیونگ فنڈاورٹاؤن ون دفترمیں خالی ہونے والی پوسٹوں پرنئی بھرتیاں کرنے کی قراردادیں متفقہ طورپرمنظورکرلی ہیں جبکہ فن لینڈشاہی باغ میں کلین اینڈگرین فیسٹیول کی منظوری کیلئے اس پرمشاورت کیلئے کنونےئرنے کمیٹی تشکیل دیکرکمیٹی کومنظورکرنے یانہ کرنے کااختیاردیدیااسی طرح تحصیل گورگٹھڑی میں ہیری ٹریج ٹریل منصوبہ کے پیش نظرپارکنگ سٹینڈکی منظوری کوبھی کمیٹی کی مشاورت سے مشروط کردیاگیاگزشتہ روزکونسل کاماہانہ اجلاس حسب معمول آدھاگھنٹہ کی تاخیرسے دوپہردوبجے کی بجائے ڈھائی بجے قائمقام کنونےئرملک اسلم منعقد ہوااجلاس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش ،ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈاپور،سٹی ایریازکے ڈی ایس پیز،ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی اورایم ایس پی کے افسروں نے شرکت کی اجلاس میں عرفان سلیم نے مذکورہ ٹھیکوں کی منظوری کیلئے پچھلی قراردادوں کوپیش کیاگیاجس میں تحصیل گورگٹھڑی میں پارکنگ سٹینڈکی منظوری کی ناظم زاہدندیم نے مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ پارکنگ سٹینڈکے قیام سے مذکورہ علاقہ کے مکینوں میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے لہذٰاان کی بے چینی کومدنظررکھتے ہوئے ٹی اوآربرانچ پہلے اہل علاقہ سے مشاورت کرے جس پرکنونےئرنے ٹی اوآررحمان خٹک کواس سے متعلق مشاورت کرکے آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی شالیمارگارڈن انٹری فیس ٹکٹ کی منظوری کوبھی ٹھیکیدارکوصرف انٹری ٹکٹ تک محدودرکھنے سے مشروط کیاگیاعرفان سلیم نے فن لینڈپارک میں سوئمنگ پول کی اراضی کوپارک کے اندر14کنال اراضی پربننے والے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کی جسے کونسل نے متفقہ طورپرمنظورکرلیا فن لینڈپارک میں کلین اینڈگرین فیسٹیول کی کونسل سے منظوری کے معاملے پرناظم زاہدندیم نے کہاکہ ماضی میں اسی طرح کے فیسٹیول کے نام پرپارک میں غیراخلاقی سرگرمیاں کی گئی جس کی سوشل میڈیاکے ذریعے ٹاؤن ون سمیت تمام متعلقہ افرادکوتنقیدکانشانہ بنایاگیاچنانچہ اسی وجہ سے اب فیسٹیول پراعتراضات ہیں لہٰذااگراس بارکلین اینڈگرین فیسٹیول کرنے کی منظوری دے بھی دی جائے تواس میں ٹھیکیدارکودس لاکھ روپے بطورسیکیورٹی جمع کروانے کاپابندبنایاجائے تاکہ اگرفیسٹیول کے دوران کوئی بھی غیراخلاقی سرگرمیاں ہوں توانتظامیہ فوری کنٹریکٹ منسوخ کرنے کامجاذرکھتی ہوجس پرکنونےئرنے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کمیٹی کی مشاورت کے بعد کمیٹی کوفیصلہ کرنے کااختیاردے دیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان سلیم نے کہاکہ ڈبلیوایس ایس پی ٹاؤن ون سے پی ایف سی فنڈسے 16کروڑ60لاکھ روپے کی آپریشنل گرانٹ مانگ رہی ہے لہٰذاپی ایف سی فنڈسے آپریشنل گرانٹ دیناغلط ہے کیونکہ قانون کے مطابق پی ایف سی فنڈصرف ترقیاتی کاموں پرخرچ کیاجاتاہے جس پرناظم زاہدندیم نے کہاکہ ڈبلیوایس ایس پی کوکام کرنے کیلئے اس وقت پیسوں کی اشدضرورت ہے لہذٰااگرکونسل چاہئے تواس معاملے پرفنانس کمیٹی اور ٹیکسیشن کمیٹی سے مشاورت کے بعدڈبلیوایس ایس پی کوفنڈدیاجائے جس پروزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہاکہ ڈبلیوایس ایس پی کے آپریشنل گرانٹ کونہ روکاجائے کیونکہ اگرفنڈبندکیاگیاتوکمپنی کوشہرمیں صفائی ستھرائی کے معاملات میں مشکلات کاسامناکرناپڑسکتاہے جس پرعرفان سلیم نے کہاکہ پہلے کمپنی اہلکاروں کی ٹرانسفرپوسٹنگ کااختیارٹاؤن ون کودیاجائے لہذاکنونےئرنے کمپنی کے چیف ایگزیکٹیوکوآئندہ اجلاس میں مدعوکرکے اس معاملے پربات چیت کرنے اورکونسل اراکین کواعتمادلینے کی ہدایت کرتے ہوئے کونسل کااجلاس 24اپریل تک ملتوی کردیا۔

Ba

مزید : پشاورصفحہ آخر