چارسدہ میں تاجروں کا تجاوزات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ‘ شدید مزاحمت

چارسدہ میں تاجروں کا تجاوزات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ‘ شدید مزاحمت

چارسدہ (بیو رو رپورٹ)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف اپریشن ۔ تاجر تنظیم کا زبر دست احتجاجی مظاہر ہ۔ تجاوزات کے خاتمے پر شدید مزاحمت۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ عبدالوہاب خلیل اور ایڈیشنل اے سی عمر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ تنگی روڈ پر تجاوزات کے خلاف اپریشن شروع کیا اس دوران کئی دکانوں اور تجارتی مراکز کے تھڑے ، چھت اور سائن بورڈز مسمار کئے گئے ۔ اس دوران تاجروں کی طرف سے شدید مز احمت شروع کی گئی جبکہ تاجر اتحاد حق پرست کے صدر لعل محمد لعل اور جنرل سیکرٹری رحم بادشاہ کی قیادت میں تاجر برادری نے احتجاجی مظاہرہ کر کے روڈ بلاک کیا اور کہا کہ تاجروں کو باقاعدہ قانونی نوٹس نہیں دئیے گئے ۔دریں اثناء اس حوالے سے متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے مرکزی صدر حکیم اللہ المعروف فوجی کاکا کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں واضح کیا گیا کہ تاجروں کی تمام مفادات کا تحفظ کیا جائیگااور تجاوزات کے خاتمے کے نام پر تاجروں سے روزی روٹی چھینے کی کو شش ناکام بنا دی جائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر