عوام دوست پالیسیوں کی بدولت صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے: عبدالکریم

عوام دوست پالیسیوں کی بدولت صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا منشور ہے ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ یوتھ ایمپلائمنٹ ایکسپو 2019 کی تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی انتھک محنت کی وجہ سے صرف آٹھ مہینے میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری صوبہ میں ہوئی ہے جس کی وجہ سے صوبے میں روزگار کے کافی مواقع پیدا ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری شروع ہو چکی ہے جس کی بدولت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رشکئی اکنامک زون کی بدولت 50000 ڈائریکٹ اور ڈھائی لاکھ ان ڈائریکٹ جاب پیدا ہونگے ۔نئے ضم شدہ اضلاع کے وسائل کو بروئے کار لانے سے وہاں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور نوجوانوں کو پر کشش روزگار مل جائے گا۔ صوبائی حکومت صنعتی ترقی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے قانونی ترامیم لا رہی ہیں جن کی بدولت صنعتی ترقی کی رفتار تیز ہو جائے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا کہ صوبائی حکومت سائنسی کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر کاربند ہے اور میں یقین سے کہتا ہوں کہ صوبائی حکومت پانچ سال میں صوبے میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کیلئے سنجیدہ کوشش کرے گی اور صوبے میں نوجوانوں کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں روزگار کے کافی مواقع میسر آجائیں گے