صوابی‘ وفاق المدارس کے زیر اہتمام امتحانات جاری

صوابی‘ وفاق المدارس کے زیر اہتمام امتحانات جاری

صوابی( بیورورپورٹ)پاکستان بھر میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام تمام مدارس میں طلبہ کا امتحان انتہائی پُر امن اور شفاف ماحول کے ساتھ جاری ہے اور یہ سالانہ امتحانات آج جمعرات کو ملک بھر میں اختتام کو پہنچیں گے وفاق المدارس کے صوبائی نائب امیر حافظ بلال الحق مکی نے بدھ کے روز ضلع صوابی میں واقع مدارس میں امتحانی ہالوں کا تفصیلی دورہ کیا اور امتحانی پرچوں کے حل کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا اورکہا کہ خیبر پختونخوا میں شعبہ حفظ قر آن کی طلبہ کی تعداد 19281جب کہ دیگر علوم میں سبق پڑھنے والے طلبہ کی تعداد 142228ہے طلبا کے لئے ایک ہزار61جب کہ طالبات کے لئے چھ ہزار 994نگران امتحانی عملہ تعینات کیا گیا ہے امتحانی مراکز 218ہے جب کہ مسؤلین کی تعداد25ہے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں صبح آٹھ سے بارہ بجے تک امتحانی مراکز میں طلبہ یکساں پرچے حل کر رہے ہیں اور اب تک کسی بھی ہال سے شکایت اور بد نظمی کے حوالے سے شکایت نہیں آئی ہے حالانکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں نقل کا رجحان عروج پر ہے جب کہ ان سرکاری اداروں میں نظم و ضبط نہیں ہے سفارش کے ذریعے لوگ روشندانوں اور کھڑکیوں پر چڑھ کر طلبا کے ساتھ پرچے حل کرنے کے لئے مدد کر رہے ہیں اور دینی مدارس کے امتحانی نظم و ضبط کی یہ مثال پاکستان سمیت پورے اسلامی ممالک میں نہیں ل رہا ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر