چارسدہ، ہسپتالوں کی نجکاری اور پریکٹس کیخلاف پیرا میڈیکس کا 16اپریل کو ہڑتال کا اعلا ن

چارسدہ، ہسپتالوں کی نجکاری اور پریکٹس کیخلاف پیرا میڈیکس کا 16اپریل کو ہڑتال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ) ہسپتالوں کی نجکاری اور ادارا جاتی پریکٹس کے خلاف ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں پیرا میڈیکل سٹاف کا احتجاجی جلسہ ۔ 16اپریل کو صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کا ا علان ۔اس سلسلے میں ڈی ایچ کیو چارسدہ میں ضلع بھر کے پیرا میڈیکس کا احتجاجی جلسہ زیر صدارت سید رسول منعقد ہو ا۔ جلسے سے خطاب کر تے ہوئے پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کے رہنماؤں نے حکومت کے ون ٹائم پرو موشن کو خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے پیرا میڈیکس کے فرسٹ ایڈ سنٹر پر روزانہ چھاپوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے قیام کی شدید مخالفت کر تے ہوئے واضح کیا کہ ہسپتالوں کی نجکاری کسی صورت تسلیم نہیں کر تے ۔ مقررین نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ پیرا میڈیکس انسٹیٹیوٹ میں 20کلاسسز کا اجراء کیا جائے ۔ نیز عرصہ دراز سے زیر التواء مطالبات تسلیم کئے جائے۔انہوں نے اعلان کیا کہ صوبہ بھر میں 16اپریل کو پیرا میڈیکس کی مکمل ہڑتال ہو گی ۔تمام ضلعی ہیڈ کوآرٹر ہسپتالوں ،تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ،بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹر میں پیرا میڈیکس کا م چھوڑ ہڑتال کرینگے جبکہ پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے مظاہرہ بھی ہو گا۔