سیکریٹری ایکسائز کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد

سیکریٹری ایکسائز کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد

پشاور (سٹاف رپورٹر)سیکریٹری ایکسائز خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز میں رواں مالی سال کے 9 ماہ کے محاصل ریکوری اور کارکردگی اور جاری ریفارمز بارے تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کو رواں مالی سال کے تمام ریجنل اور تمام ڈسٹرکٹ کی 9 ماہ کی محاصل ریکوری اور کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، تمام محاصل ہیڈز پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس، موٹر ر جسٹریشن، ٹوکن ٹیکس، ایکسائز ریوینو، تمباکو سیس، انفرا سٹرکچر ڈیویلوپمنٹ سیس، موٹر وہیکل اور پراپرٹی ڈیلر، غیر قانونی گاڑیوں اور منشات وغیرہ میں محکمہ کی محاصل ریکوری / کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محاصل میں بہتری، مقرہ ہدف پورا کرنے اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی، اچھی کارکردگی دکھانے والے ریجنل ڈائریکٹر اور ایکسائز آفیسرز کی کارکردگی کو صراہا گیا اور دیگر افسران کو محاصل ریکوری ہدف کو پورا کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے احکامات اور گائیڈ لائن جاری کی۔سیکریٹری ایکسائز اور ڈائریکٹرجنرل ایکسائز نے محاصل ریکوری بہتر بنانے، عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور محکمہ میں جاری ریفارمز کیلئے مندرجہ ذیل احکامات جاری کئے:

1۔عوامی سہولت کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن کی آٹومیشن اور سمارٹ کارڈ سسٹم کیلئے جاری عمل کا کو جلد سے جلد مکمل کیاجائے،

2۔ٹیکس دہندہگان کو پراپرٹی ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کی مکمل معلومات تک آن لائن رسائی فراہم کی جائے،

3۔ عوامی سہولت اور آگاہی کیلئے تمام ٹوکن ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس وغیرہ کے سرکاری ٹیکس ریٹس متعلقہ دفاتر میں آویزاں کیئے جائے، اور ہر ٹیکس دہندہ کو متعلقہ ٹیکس کی مکمل تفصیلی معلومات فراہم کی جائے۔

4۔پرائم منسٹر سیٹیزن پورٹل پر تمام عوامی شکایات کا بروقت اور فوری ازالا کیا جائے ۔

5۔ایکسائز ویئر ہاوس کیلے سرکاری زمین کی جلد از جلد سیلیکشن۔

6۔ایکسائز عملے کی ریشنلائیزیشن

7۔ ضبط شدہ غیر قانونی گاڑیوں کی سرکاری ڈیوٹی کی ریشنلائیزیشن

8۔کمیونیکیشن سٹریٹیجی پر موئثر عمل درآمد۔

9۔تمام ڈسٹرکٹ کی ڈیلی سیچوایشن رپورٹ DSR بروقت ڈائریکٹریٹ جنرل جمع کرنا

اجلاس میں عطا الرحمن ایڈیشنل سیکریٹری ایکسائز، ریحان خٹک ڈپٹی سیکریٹری ایکسائز، خالد خان ڈائریکٹر ایڈمن ایکسائز، ڈائریکٹر ریوینو تمام ریجنل ڈائریکٹرز، تمام ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز، آئی ٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، کمپیوٹر پروگرامر

مزید : پشاورصفحہ آخر