سخاکوٹ میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات جاری

سخاکوٹ میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات جاری

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) دارلعلوم حقانیہ پیتاؤ معیار سخاکوٹ میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات جاری۔امتحانات کا یہ سلسلہ چھ روز تک جاری رہے گا ۔ گذشتہ روز وفاق المدارس ملاکنڈ کے کوارڈنیٹر قاری صدیق اﷲ ، رکن امتحانی کمیٹی وفاق المدارس عربیہ مفتی مختار اﷲ ، باچہ خان یونیورسٹی کے پروفیسر نثار محمد نے دارلعلوم حقانیہ پیتاؤ معیار سخاکوٹ کے امتحانی سنٹر کا دورہ کیا ۔ اس موقع ریٹائرڈ پرنسپل حکم خان ، مہتمم دارلعلوم حقانیہ پیتاؤ معیار سخاکوٹ مولانا سلیمان خان اور ممبر ضلع کونسل فرید اﷲ خان بھی موجود تھے۔ امتحانی سنٹر کے معائنہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاق المدارس ملاکنڈ کے کوارڈنیٹر قاری صدیق اﷲ ، رکن امتحانی کمیٹی وفاق المدارس عربیہ مفتی مختار اﷲ نے کہا کہ وفاق المدارس پاکستان دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے اور پورے پاکستان میں ایک ہی وقت پرچہ شروع ہوجاتا ہے ۔ دینی مدارس میں تین لاکھ 76ہزار طلبہ و طالبات امتحانات دیتے ہیں اور سالانہ 9900طلبہ اور16000 طالبات دینی علوم حاصل کرکے تیار ہوتے ہیں ۔مقررین نے کہا کہ جہاں دین ہے وہاں انسانیت جبکہ جہاں دین نہیں ہے وہاں وحشیانہ زندگی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ کلمے کے نام پر بننے والے ملک میں دینی مدارس کے خلاف کوششیں نہیں ہونے چاہئے بلکہ متحد ہو کر اسلام اور پاکستان کے سربلندی کے لئے جدوجہد کرنی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے خواتین کو اعلیٰ مقام اور حقوق دئیے ہیں اس لئے دینی مدارس میں بھی خواتین کو دینی علوم سے روشناس کرانے کے لئے محنت کی جارہی ہے اور مردوں کے نسبت خواتین کے امتحانی مراکز زیادہ ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر