ڈیرہ‘ ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر کارروائی‘ سینکڑوں رکشے بند

ڈیرہ‘ ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر کارروائی‘ سینکڑوں رکشے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ)ریجنل ٹریفک اتھارٹی اورٹریفک پولیس کاکمسن نوعمر بغیرلائسنس چنگ چی ڈرائیور اورلوڈاوربلانمبرچنگ چی رکشوں کے خلاف ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن ‘خلاف ورزی کرنے والے سینکڑوں رکشوں کو پکڑ کر لائن پولیس میں بندکردیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈیرہ جاویداحمدمروت کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹریفک اتھارٹی(RTA)اقبال خان وزیراورٹریفک انچارج سب انسپکٹر خلیل احمد نے سیکرٹری(RTA)سٹاف ،TOہمایوں خان کے ساتھ مشن موڑ ،ٹانک اڈہ ، شیخ یوسف روڈ سمیت ضلع بھر میں کمسن نوعمرچنگ چی ڈرائیورز جن کے پاس ٹریفک لائسنس نہیں تھے کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا ۔ اس کے ساتھ بلانمبر اوراوورلوڈنگ کرنے والے چنگ چی کشہ ڈرائیوروں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ۔سیکرٹری RTAکے مطابق یہ آپریشن اورکاروائی براہ راست نگرانی کمشنر ڈیرہ کر رہے ہیں ۔200کے قریب چنگ چی پکڑے گئے جواوورلوڈ، بلانمبر یاان کے چلانے والے کمسن ڈرائیور تھے ۔ ایسے اقدامات سے جو بڑھتے ہوئے روڈایکسیڈنٹ ہیں ان میں خاطرخواہ کمی آجائے گی اورٹریفک کے رش میں بھی فرق آئے گا ۔ پکڑے جانے والے رکشہ لائن پولیس میں بندکیے جا رہے ہیں۔