نوشہرہ‘ قاضی میڈیکل کمپلیکس میں نرسنگ ہاسٹل بنیادی سہولتوں سے محروم
نوشہرہ(بیورورپورٹ) قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں واقع نرسنگ ہاسٹل بنیادی سہولیات سے محروم خواتین نرسز ہاسٹل میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہاسٹل ڈائریکٹر کی یقین دہانی کے باوجود مسائل جوں کے توں جبکہ مذاکرات سے بھی راہ فرار اختیار کرلی تفصیلات کے مطابق قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں درجنوں خواتین نرسز کے لئے تعمیرکردہ نرسنگ ہاسٹل بنیادی سہولیات سے محروم یہاں تک کہ خواتین نرسز تھکی ہاری ڈیوٹی سے آکر کھانے پینے کی چیزیں بازار سے منگواتی ہیں ہسپتال میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے جبکہ کئی بار ہاسپٹل ڈائریکٹر نے مسائل کے حل یقین دہانی کرائی لیکن مسائل حل کرنے کی بجائے گفت وشنید سے بھی رفو چکر ہوجاتے ہیں۔