ڈیرہ ‘ تیز آندھی میں دیوار گرنے سے جاں بحق حوالدار سپرد خاک

ڈیرہ ‘ تیز آندھی میں دیوار گرنے سے جاں بحق حوالدار سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ)تیز آندھی اورطوفان سے بستی درکھانوالی میں دیوارگرنے سے ایف آر پی حوالدارجاں بحق ہوگیا‘پولیس لائن میں نمازجنازہ اداکردی گئی ‘مفتی محمودچیک پوسٹ کے قریب بجلی کی مین ایچ ٹی لائن ٹوٹ گئی‘بجلی کانظام درہم برہم ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روزتیز آندھی اورطوفان کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکررہ گیا۔ بجلی کئی گھنٹے منقطع رہی ۔ اس دوران ڈیوٹی ختم کرکے دوستوں کے ساتھ بستی درکھانوالی میں خالی پلاٹ میں مکان کے ساتھ بیٹھاتیس سالہ حوالدار اصغر میانخیل ولد شاہنواز سکنہ بستی درکھانوالی کے اوپرگھر کی دیوارگرگئی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کراس کو ابتدائی طبی امدادفراہم کی اورہسپتال منتقل کیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ متوفی سول ہسپتال میں سیکورٹی انچارج تھا۔مرحوم حوالداراصغرمیانخیل کی نمازجنازہ پولیس لائن میں اداکردی گئی جس میں ڈی پی او سلیم ریاض اورایس پی ایف آر پی امان اللہ خان نے بھی شرکت کی ۔ تیزہوااورطوفان کی وجہ سے مفتی محمودچیک پوسٹ کے قریب بجلی کی مین ایچ ٹی تارٹوٹ گئی جس سے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔