ترجمان پاک فوج کے ہمراہ 15ممالک کے سفارتکاروں ، صحافیوں کا دورہ سوات

ترجمان پاک فوج کے ہمراہ 15ممالک کے سفارتکاروں ، صحافیوں کا دورہ سوات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سوات(آن لائن ) ڈی آئی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ 15ممالک کے 29سفارتکاروں ،اتاشیوں اور14 صحافیوں نے سوات کا ایک روزہ دورہ کیا ،غیر ملکی سفارتکاروں اور صحافیوں نے سوات کی امن اور تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ہمراہ کے دنیا کے 15ممالک کے 29 جن میں کینڈا ،جرمنی ،فرانس ،سری لنکا ،فلسطین ،سعودی عرب اور دیگر ممالک کے سفارتکار اور اتاشی اور 14غیر ملکی صحافی بھی شامل تھے اس دوران آئے ہوئے وفد کو امن کے قیام کے بعد قائم ہونے والے آرمی پبلک سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کے بحالی کے بارے بریفنگ دی اور وفد کو سکول کے مختلف سیکشنوں کا دورہ بھی کرایا گیا اس دوران غیر ملکی سفارتکاروں اور صحافیوں نے سوات میں پاک فوج کے کامیاب اپریشن کے بعد دیرپا امن کی تعریف کی اور موجودہ حکومت کے تعلیم کے بارے اُٹھائے گئے اقدامات اورتعلیمی سرگرمیوں کو سراہا ا۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور اپریشنل کمانڈرملاکنڈ میجر جنرل خالد سعید نے سفارتکاروں کو سوات میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اُنہوں نے کہاآرمی پبلک سکول کو 2016میں قائم کیا گیا ہے اور اب تک اس ادارے میں علاقے کے 1300کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں اُنہوں نے کہا کہ اب سوات میں دیرپا امن قائم ہے اوریہاں کے لو گ امن اور چین کے ساتھ اپنی زندگیاں گزاررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -