صدر مملکت نے کمانڈر جنرل ترک فضائیہ کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

صدر مملکت نے کمانڈر جنرل ترک فضائیہ کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

اسلام آباد (آئی این پی )صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ ثقافت اور مذہبی ورثے پر مبنی بے مثال برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ وہ ترکی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل Hassan Kucukakayuz سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ترکی کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی، بنیادی ڈھانچے اور خوراک کو محفوظ بنانے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ بعد ازاں صدرعارف علوی نے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرلHassan Kucukakayuz کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔

مزید : صفحہ اول