بی جے پی کوووٹ نہ دیں ، خودکشی کرنیوالے کسان کاساتھیوں کوانتباہ

بی جے پی کوووٹ نہ دیں ، خودکشی کرنیوالے کسان کاساتھیوں کوانتباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آن لائن)بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ضلع ہردوار کے گاؤں میں کسان نے خودکشی سے قبل آخری پیغام میں لکھا کہ ’ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ نہیں دیں‘۔ پولیس نے بتایا کہ ہردوار کے گاؤں دادکی میں ایشور چند شرما نامی 65 سالہ کسان نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔خودکشی سے قبل آخری پیغام میں کسان نے لکھا کہ ’ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے 5 سال میں کسانوں کو تباہ کردیا ہے، انہیں ووٹ نہیں دیں ورنہ وہ ہر شخص کو چائے بیچنے پر مجبور کردیں گے۔
کسان کی خودکشی

مزید :

صفحہ اول -