انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت وکیل کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایف آئی اے میں میرے خلاف کتنی انکوائریاں ہیں،میرے خلاف جو بھی انکوئری ہے ان تمام انکوائریوں کی تفصیل سے آگاہ کیا جائے،ایف آئی اے سے میرے خلاف زیر التوا انکوائری کی بھی تفصیلات طلب کی جائیں ،ایف آئی اے کے جانب سے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں ،ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے ، انور مجید کے وکیل فیض شاہ کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی ان کے جونیئر نے عدالت کا آگاہ کیا کہ فیض شاہ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں پیش نہیں ہو سکتے, لہذا مہلت دی جائے۔

مزید : صفحہ اول