شاہ محمود کا اعتراض مسترد، ترین کی لاہور میں وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاسوں میں شرکت
لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اعتراض مسترد کر دیا گیا ، جہانگیر خان ترین نے لاہور میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کی ۔شاہ محمود قریشی نے گزشتہ دنوں لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دئیے جانے کیوجہ سے جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت پر اعتراض اٹھایا تھا ۔ جہانگیر خان ترین نے گزشتہ روز نہ صرف وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والے اجلاسوں میں شریک تھے جبکہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو رخصت بھی کیا ۔
جہانگیر ترین