جرمنی میں سکھوں اور کشمیریوں کی جاسوسی کرنیوالا ’’را‘‘ کا جوڑا گرفتار
برلن(آئی این پی) کہیں پانی چوری تو کہیں سرحدی غنڈہ گردی بھارت کو دوسرے ممالک میں اپنی بے جا مداخلت پر بالکل شرم نہیں آتی اور پھر ہزیمت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کلبھوشن کی بلوچستان میں گرفتاری کے بعد اب یورپی ملک جرمنی میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے جاسوسی کرنے والے بھارتی مرد عورت کو گرفتار کر لیا گیا ہے،جوڑے نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق برلن کی عدالت میں پیش کیے جانے والے بھارتیوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی، جبکہ عالمی سطح پر بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اپنے اعترافی بیان میں بھارتی جوڑے نے عدالت کو بتایا کہ وہ جرمنی میں کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی پر مامور تھے، اور را کو تمام تر تفصیلات فراہم کرتے تھے۔
بے نقاب